عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت 1.23 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.42 فیصد اضافے کے بعد 104.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 0.39 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 91.85 ڈالر ہو گئی، جبکہ اماراتی مربن خام تیل 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 110 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور فوری فوجی کارروائی نہ کرنے سے متعلق بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت 1.23 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی۔