فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی
کمی کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
October 14, 2026 · کامرس
فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 30 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 153 ڈالر پر آگئی ہے۔