پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ بھی مائیک ہیسن کو ملنے کا امکان
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے انہیں عبوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، جبکہ سرفراز احمد کو اس ذمہ داری سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ بھی مائیک ہیسن کو ملنے کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے انہیں عبوری طور پر ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، جبکہ سرفراز احمد کو اس ذمہ داری سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اگلے ماہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے شروع ہوگا۔
مائیک ہیسن اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کے مستقل ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تاہم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی تقرری سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنا باقی ہے۔