انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی

تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جبکہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔

October 15, 2026 · کامرس
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 52 لاکھ سے زائد تھی۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے علاوہ 45 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے، جبکہ 22 لاکھ سے زائد تنخواہ دار افراد نے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے۔

چھوٹے دکانداروں کے لیے متعارف کرائی گئی ٹیکس اسکیم کے تحت اب تک 1473 تاجروں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ ان میں 137 نئے جبکہ 1336 پہلے سے موجود تاجر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کی ٹیکس اسکیم میں اب تک 2875 تاجروں نے رجسٹریشن بھی کرائی ہے۔