سری لنکا کے خلاف میچ، بابر اعظم نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا

October 18, 2026 · اسپورٹس
سری لنکا کے خلاف میچ، بابر اعظم نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

سری لنکا کے خلاف میچ، بابر اعظم نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے۔

تاہم بابر اعظم سری لنکا کے خلاف اس مقابلے میں بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔