عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 21 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

October 21, 2026 · کامرس
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

عالمی منڈی میں مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کی سلامتی سے متعلق خدشات نے تاجروں کی تشویش بڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 21 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی ایک ڈالر سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔