سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کی سطح پر آگئی
فوٹو: فائل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کی سطح پر آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 980 ڈالر ہوگئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 373 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 2 ڈالر 4 سینٹ کی کمی سے 50 ڈالر 52 سینٹ ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 238 روپے کی کمی سے 5 ہزار 530 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 204 روپے گھٹ کر 4 ہزار 741 روپے کی سطح پر آگئی۔