بائنانس نے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں سے 6 ارب ڈالر کی تلافی کردی

باقی 10 فیصد نقصان کی تلافی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں، تاہم کم خرید و فروخت والے ٹوکنز کی دستیابی میں وقت لگ سکتا ہے۔کمپنی

November 1, 2026 · کامرس
بائنانس نے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں سے 6 ارب ڈالر کی تلافی کردی

بائنانس نے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں سے 6 ارب ڈالر کی تلافی کردی

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے سائبر حملے کے نتیجے میں چوری ہونے والے ڈیجیٹل اثاثوں میں سے 90 فیصد کی تلافی کردی ہے، جس کی مالیت تقریباً 6 ارب ڈالر بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بائنانس نے کمپنی کے اپنے مالی وسائل استعمال کرتے ہوئے چوری شدہ ٹوکنز دوبارہ خریدے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ باقی 10 فیصد نقصان کی تلافی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں، تاہم کم خرید و فروخت والے ٹوکنز کی دستیابی میں وقت لگ سکتا ہے۔

بائنانس کے شریک چیف ایگزیکٹو رچرڈ ٹینگ نے کہا ہے کہ صارفین کو اس واقعے کے مالی اثرات سے محفوظ رکھا جائے گا۔ کمپنی نے نقصان پورا کرنے کے لیے سیف اثاثہ فنڈ، فیوچرز انشورنس فنڈ اور اپنے کارپوریٹ خزانے سے رقم استعمال کی ہے۔

دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سائبر حملے کا ذمہ دار شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کے گروپ ’ٹریڈر ٹریٹر‘ کو قرار دیا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور چوری شدہ ڈیجیٹل اثاثوں کو بڑی تعداد میں ایتھیریم میں تبدیل کررہے ہیں تاکہ بعد میں انہیں دیگر ذرائع سے منتقل کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر 2026 کے لگ بھگ بائنانس کو بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے چوری ہوئے۔ بائنانس نے صارفین کے نقصان کی مکمل تلافی کا عزم ظاہر کیا ہے۔