عالمی منڈی میں ڈالر کمزور، ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے۔
عالمی منڈی میں ڈالر کمزور، ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے حوالے سے سفارتی پیش رفت کی امیدوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں کا رخ بدل دیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 549 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 113 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی اور امریکی ڈالر 276 روپے 72 پیسے پر برقرار رہا۔