بیشتر شہروں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

لائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

November 3, 2026 · ماحولیاتی تغیر
بیشتر شہروں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

بیشتر شہروں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں خنکی محسوس ہوگی۔ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ، چمن، پشین اور ژوب میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں دن کے وقت گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی کا راج برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 5 نومبر کے بعد مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث شہر کے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔