شیخوپورہ میں لرزہ خیز واردات، گھر سے ماں اور2 بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

November 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

شیخوپورہ : نواحی علاقے میں پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے 2 بچوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کی اطلاع پر متعلقہ تھانے کی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں کمرے سے ماں اور دو بچوں کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں بشمول ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت کے زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے.