اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات
دونوں میاں بیوی کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی
November 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروادی گئی۔
نجی ٹی وی کے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، دونوں میاں بیوی کی یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپیلوں، صحت کے امور پر بات چیت کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد دونوں کو ان کے سیلز منتقل کر دیا گیا۔