پی آئی اے کا برمنگھم کے لیے براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان
ابتدائی طور پر ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی، جو منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آپریٹ ہوں گی، ترجمان پی آئی اے
فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنے فضائی آپریشن میں مزید توسیع کرتے ہوئے یکم دسمبر سے اسلام آباد اور برمنگھم کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے برمنگھم کے لیے ابتدائی طور پر ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی، جو منگل، جمعرات اور ہفتہ کو آپریٹ ہوں گی۔برمنگھم کے لیے براہ راست فضائی سروس کے آغاز سے برطانیہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو سفر میں سہولت میسر آئے گی۔
برطانیہ قومی ایئرلائن کے لیے ایک انتہائی اہم فضائی روٹ ہے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔