ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

قلات کے داخلی راستے پر قائم یادگار پولیس چیک پوسٹ کو 15 سے 20 دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے گھیر کر حملہ کیا۔

November 5, 2026 · قومی
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے داخلی راستے پر قائم یادگار پولیس چیک پوسٹ کو 15 سے 20 دہشت گردوں نے چاروں اطراف سے گھیر کر حملہ کیا۔

چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس پر حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔