پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ،450 مریضوں کا معائنہ

کیمپ میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے مقامی آبادی کے مردوں، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں طبی مشاورت فراہم کی۔

November 5, 2026 · قومی
پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ،450 مریضوں کا معائنہ

پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ،450 مریضوں کا معائنہ

مظفرآباد: پاک فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم کی دورافتادہ شونٹر ویلی میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں 450 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

کیمپ میں پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے مقامی آبادی کے مردوں، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں طبی مشاورت فراہم کی۔

کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 450 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 97 مرد، 118 خواتین اور 235 بچے شامل تھے۔

اس موقع پر تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں تاکہ دور دراز علاقے کے رہائشیوں کو علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔

شونٹر ویلی کے مقامی افراد نے مفت طبی کیمپ کے انعقاد اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔