لاہور ہائیکورٹ میں کمسن بچی ماں کے حوالے،’بابا بابا‘ کہہ کر روتی رہی
جسٹس سلطان محمود نے عدنان اسحاق کی درخواست پر سماعت کی اور بچی کی تحویل والد سے لے کر والدہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر گرفتار
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں تحویل کے مقدمے کی سماعت کے بعد 7 سالہ بچی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا، تاہم عدالتی احاطے سے باہر لے جاتے ہوئے بچی مسلسل ’بابا بابا‘ کہہ کر روتی رہی۔
جسٹس سلطان محمود نے عدنان اسحاق کی درخواست پر سماعت کی اور بچی کی تحویل والد سے لے کر والدہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالتی حکم کے بعد عدالتی عملے اور اہل خانہ نے بچی کو والدہ کے ساتھ روانہ کیا تو وہ مزاحمت کرتی اور اپنے والد کو پکارتے ہوئے روتی دکھائی دی، جبکہ والدہ بھی اس موقع پر پریشان نظر آئیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کمسن بچی کی جذباتی کیفیت اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے دوران بچوں کی نفسیاتی کیفیت کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی۔