خاتون پولیو ورکر پر سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے مداری ہے
خاتون پولیو ورکر پر سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور: سندر پولیس نے دورانِ ڈیوٹی خاتون پولیو ورکر کو مبینہ طور پر سانپ پھینک کر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے مداری ہے۔ ملزم نے پولیو مہم کے دوران خاتون ورکر پر مبینہ طور پر کالا سانپ پھینکا اور انہیں دھمکیاں دیں۔
پولیس نے خاتون پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں مصروف عملے کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیو ٹیموں کی ذمہ داریوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔