عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی

ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاہگل ناکے سے واپس روانہ ہو گئے۔

November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، تاہم کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاہگل ناکے سے واپس روانہ ہو گئے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نادیہ خٹک، اجمیری خان، رضوان مجید بٹ اور علی عبداللہ نیازی ڈاہگل ناکے پہنچے تھے۔ملاقات کے لیے جاری فہرست میں شامل مبشر عباسی اڈیالہ جیل نہیں آئے۔