بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کردیا
یونیورسٹی میں سماجی علوم، انجینئرنگ، زراعت اور قانون سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کردیا
لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو ادارے کے مختلف شعبوں اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی میں سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل سائنسز اور قانون کی فیکلٹیز کا دورہ بھی کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا قیام سندھ یونیورسٹی اور قائدِ عوام یونیورسٹی کے سابق لاڑکانہ کیمپسز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو لا کالج کو ضم کرکے عمل میں لایا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں سماجی و انسانی علوم، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، زرعی علوم اور قانون سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔