کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام ، پاک فوج کی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

دہشت گردوں کی دراندازی روکنے پر افغان طالبان نے پاکستانی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ، سیکیورٹی ذرائع

November 5, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سییکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم کے شلوزان سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دراندازی روکنے پر افغان طالبان نے پاکستانی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ افغان طالبان کی سرحدی پوسٹوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔