پاکستان کی سفارتی کوششوں سے متعلق قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور

مسلح تنازعات کے دوران سفارت کاری کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔، اسحاق ڈار

November 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی پیش کردہ سفارتی کوششوں سے متعلق قرارداد سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور ہوگئی ہے۔ 

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دوران جنگ سفارت کاری کے کردار پر صدارتی بیان منظور کرلیا۔

اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کی جانب سے پیش کردہ صدارتی بیان سلامتی کونسل کے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے منظور کیا، مسلح تنازعات کے دوران سفارت کاری کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا دوران جنگ سفارت کاری پیچھے نہیں ہٹنی چاہیے بلکہ اسے مزید مؤثر ہونا چاہیے، سلامتی کونسل میں پاکستان کی قرارداد 2788 کے بعد امن کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے۔

انھوں نے کہا تنازعات کے مشکل ترین حالات میں بھی امن کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ انھوں نے سفارت کاری کے ذریعے مذاکرات اور پائیدار امن کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔