کراچی میں اسکول وین اور گاڑی میں تصادم،3 بچے زخمی

حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

November 6, 2026 · قومی
کراچی میں اسکول وین اور گاڑی میں تصادم،3 بچے زخمی

کراچی میں اسکول وین اور گاڑی میں تصادم،3 بچے زخمی

کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسکول وین اور ایک کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔