اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر کی انٹری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
وائلڈ لائف حکام اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر کی انٹری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں جنگلی بندر داخل ہوگیا، جسے دیکھ کر مسافر حیران رہ گئے اور کئی افراد نے اس کی ویڈیوز بنا لیں۔
تفصیلات کے مطابق بندر ایئرپورٹ کے ٹرمینل لاؤنج کی چھت اور سیلنگ پر گھومتا رہا اور کبھی ایک جگہ تو کبھی دوسری جگہ دکھائی دیا۔ اس دوران مسافروں نے موبائل فون سے اس کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اسلام آبادانٹر ننیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر داخل۔چھت اور لاؤنج کی سیلنگ پر مٹر گشت ۔وائلڈ لائف حکام بندر کی کو پکڑنے کوشش کامیاب نہ ہو سکی بندر سبکو چکمہ دیکر واپس قریبی جنگل میں روپوش pic.twitter.com/B3dGMFVWff
— Syed Sultan Shah (@SyedSul10285426) November 6, 2026
بندر کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا، تاہم وہ اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بعد ازاں بندر خود ہی ایئرپورٹ سے نکل کر قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔
واقعے کے دوران بندر نے کسی مسافر یا املاک کو نقصان نہیں پہنچایا اور ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں۔