بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پاکستان کا ویزا دینے پر کوئی پابندی نہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کے ویزے بند نہیں کیے،چار ہزار سکھ زائرین کو اجازت دی گئی

November 6, 2026 · قومی

فوٹو: وزارت خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ کو پاکستان کا ویزا جاری کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پاکستان نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا بند نہیں کیا، رواں سال بھی 4 ہزار سے زائد سکھ زائرین کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا بھارتی دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ اجلاس 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ ادارہ جاتی مشاورت اور ضابطہ کار مکمل ہونے کے بعد قیادت کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مکہ اتحاد کے رکن ممالک کا ایران کے ساتھ پہلا مشاورتی اجلاس اتحاد کے دفاعی اور امن پسند مقاصد کا ثبوت ہے۔ مکہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قائم ہے۔

سجاد حیدر خان نے مزید کہا کہ مکہ اتحاد کے آئندہ اجلاسوں کی تاریخیں تاحال طے نہیں ہوئیں، تاہم مناسب وقت پر مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

پاک ایران سرحد سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک ایران بارڈر سے کراسنگ جاری ہے، تاہم سرحد کھلنے کی موجودہ حیثیت متعلقہ اداروں سے چیک کرنا ہوگی۔