ایبٹ آباد میں تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش برآمد
آفیسر کالونی سے لاپتہ خاتون کی لاش کالا پل کے قریب دانیال ٹاؤن سے ملی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
ایبٹ آباد میں تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون کی لاش برآمد
ایبٹ آباد: آفیسر کالونی سے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 70 سالہ بزرگ خاتون مردہ حالت میں برآمد ہوگئیں، جن کی لاش کالا پل کے قریب دانیال ٹاؤن کے پاس سے ملی ہے۔
لواحقین کے مطابق بزرگ خاتون تین ماہ قبل اپنی بیٹی کے گھر جانے کے لیے روانہ ہوئی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئیں۔
خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران شہر، حویلیاں سے کراچی تک والدہ کو تلاش کیا گیا، تاہم ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس کے مطابق بزرگ خاتون کی لاش کالا پل کے قریب دانیال ٹاؤن کے پاس سے ملی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او میرپور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئی ہے۔