راولپنڈی میں خاتون ڈیٹا انٹری آپریٹر اسلحے کے زور پر لٹ گئی
ملزم نے خاتون سے موبائل فون اور نقدی چھینی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
راولپنڈی میں خاتون ڈیٹا انٹری آپریٹر اسلحے کے زور پر لٹ گئی
راولپنڈی: ٹلسہ روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں مسلح ملزم نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے خاتون ڈیٹا انٹری آپریٹر کو لوٹ لیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم لیبارٹری میں داخل ہوا اور خاتون کے سر پر پستول تان کر انہیں خوفزدہ کیا۔ ملزم نے خاتون سے موبائل فون اور نقدی چھینی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں مسلح ملزم کو خاتون سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دن دیہاڑے پیش آنے والی اس واردات کے بعد علاقے میں شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے۔