ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 30 کلومیٹر تھی۔
November 8, 2026 · قومی
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر 30 کلومیٹر تھی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔