میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس پانچ گھنٹے جاری، والد کا بیان ریکارڈ

مختلف اداروں کے افسران اور مقتول کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

November 8, 2026 · قومی
میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس پانچ گھنٹے جاری، والد کا بیان ریکارڈ

میر رضا قتل کیس، جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس پانچ گھنٹے جاری، والد کا بیان ریکارڈ

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا پہلا اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا، جس میں مختلف اداروں کے افسران اور مقتول کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

میر رضا کے اہلخانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر کے مطابق اجلاس کے دوران صرف میر رضا کے والد کا بیان قلمبند کیا گیا۔

جبران ناصر نے بتایا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے تحفظات اور خدشات پیش کر دیے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ایس ایچ او فیروز آباد کے کردار کی تفصیلی چھان بین کی جائے، جبکہ احمد اور عبداللہ بہاردے کے کردار کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ کیس کی مکمل اور ازسرنو تحقیقات کی جائیں گی، جس کے لیے پولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے کام کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جے آئی ٹی کے آئندہ اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران کو بھی طلب کیا جائے گا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے۔