خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 700 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی
حکومت پرانا ٹھیکہ داری نظام ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ شہریوں کو مہنگی گیس سے نجات مل سکے۔صدریسوسی ایشن رحمان
خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 700 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی
پشاور: خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں، پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس 600 سے 700 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ایسوسی ایشن کے صدر رحمان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے موجودہ ٹھیکہ داری نظام ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت پرانا ٹھیکہ داری نظام ختم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے تاکہ شہریوں کو مہنگی گیس سے نجات مل سکے۔
صدر رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کریں۔