وی آئی پی دورے کے لیے امتحان ملتوی کرنے کی کوشش،ڈی سی جہلم عہدے سے برطرف
سرکاری دوروں کے دوران عوام، خصوصاً طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
وی آئی پی دورے کے لیے امتحان ملتوی کرنے کی کوشش،ڈی سی جہلم عہدے سے برطرف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وی آئی پی دورے کے باعث طلبہ کا امتحان ملتوی کرنے کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے احکامات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دوروں کے دوران عوام، خصوصاً طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
مریم نواز شریف کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا نے واضح ہدایات کی خلاف ورزی کی اور وی آئی پی دورے کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی سرکاری یا وی آئی پی دورے کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔