جے یو آئی کو جذباتی کرکے ایک اور 9 مئی کی سازش تیار کی جا رہی ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

پارٹی کارکنان محتاط رہیں، طریقہ واردات پی ٹی آئی کی طرح ہمیں بھی کرش کرنے کا ہے،مرکزی رہنما جے یو آئی کا ایکس پر بیان

November 9, 2026 · قومی

جے یو آئی کو جذباتی کرکے ایک اور 9 مئی کی سازش تیار کی جا رہی ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارٹی کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کو جذباتی کرکے ایک اور 9 مئی کی سازش تیار کی جا رہی ہے، ساتھی محتاط رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ طریقہ واردات پی ٹی آئی کی طرح ہمیں بھی کرش کرنے کا ہے، اس لیے ساتھی محتاط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور اس کے دستور کے اندر سیاست کرتے ہیں، اسی کے اندر رہ کر بات کریں۔

جے یو آئی رہنما نے اپنے بیان میں ایک بار پھر خبردار کیا کہ پارٹی کو جذباتی کرکے ایک اور 9 مئی کی سازش تیار کی جا رہی ہے۔