بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

ایم پی او آرڈر میں توسیع نہ ہونے پر رہائی عمل میں آئی، عمران خان کی بہنوں کی رہائی سے متعلق بھی پیشرفت متوقع

November 9, 2026 · قومی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، ان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی۔

قاسم زمان کو اس سے قبل 6 اکتوبر 2026 کو 30 روز کے لیے تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم زمان کی رہائی 6 نومبر کو عمل میں لائی گئی تھی، تاہم ان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خانم کی رہائی سے متعلق بھی پیشرفت کا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو طبی بنیادوں پر آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب علیمہ خانم کی رہائی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت جاری ہے۔