انڈر 19 ایشیا کپ:نیپال کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

علی رضا اب انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

November 10, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ:نیپال کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ایشیا کپ:نیپال کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

عمان: انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے کے لیے پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

علی رضا اب انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

گروپ اے میں شامل دفاعی چیمپئن پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

آج بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم بھی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔

گروپ بی سے افغانستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے، جبکہ سری لنکا نے بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔