غزہ میں سیلاب، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اسرائیل کو انتباہ
اسرائیلی حکومت فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کا سامان اور ضروری انسانی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
غزہ میں سیلاب، ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کا اسرائیل کو انتباہ
بورڈ آف پیس کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی اقدامات ناکافی ہیں، جبکہ اس حوالے سے بروقت تیاری بھی نہیں کی گئی۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں خیمے سیلابی پانی میں بہہ گئے، جبکہ کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ہنگامی صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اسرائیلی حکومت فوری طور پر موسم سرما سے بچاؤ کا سامان اور ضروری انسانی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔