پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری جاری رہی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔

November 10, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں حصص کی خریداری کے رجحان کے باعث مارکیٹ کا انڈیکس 3 ہزار 646 پوائنٹس اضافے کے بعد 177 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری جاری رہی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے امکانات بڑھنے اور امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد سیاسی صورتحال میں تبدیلی کو مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کار جبران سرفراز نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں پیش رفت کی توقعات بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال 28 فروری کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی، تاہم اب جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہونے پر سرمایہ کار کم قیمت حصص خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس سے اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔