پاکستان انڈر 19 نے نیپال کو 276 رنز کا ہدف دے دیا

نیپال کی جانب سے ہدف کا تعاقب جاری ہے، میچ میں پاکستان کو کامیابی کیلئے نیپال کی تمام وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

November 10, 2026 · اسپورٹس
پاکستان انڈر 19 نے نیپال کو 276 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان انڈر 19 نے نیپال کو 276 رنز کا ہدف دے دیا

العمرات: انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 276 رنز کا ہدف دیا ہے، جواب میں نیپال نے 9 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 43 رنز بنا لیے ہیں۔

نیپال کو کامیابی کیلئے مزید 233 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ نیراج کمار یادیو 22 اور سہیل کنور 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے ہدف کا تعاقب جاری ہے، میچ میں پاکستان کو کامیابی کیلئے نیپال کی تمام وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔