لاہور دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، اے کیو آئی 453 ریکارڈ

فضائی معیار انڈیکس 706، علامہ اقبال ٹاؤن میں 690 اور برکی روڈ پیراگون میں 639 تک پہنچ گیا۔ اسی طرح رائیونڈ میں 509 اور کاہنہ نو میں 511 ریکارڈ کیا گیا۔

November 11, 2026 · ماحولیاتی تغیر
لاہور دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، اے کیو آئی 453 ریکارڈ

لاہور دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، اے کیو آئی 453 ریکارڈ

لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا، جہاں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

آئی کیو ایئر کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا مجموعی فضائی معیار انڈیکس 453 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 224 انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال مزید تشویشناک ہے۔ سی ای آر پی آفس میں فضائی معیار انڈیکس 706، علامہ اقبال ٹاؤن میں 690 اور برکی روڈ پیراگون میں 639 تک پہنچ گیا۔ اسی طرح رائیونڈ میں 509 اور کاہنہ نو میں 511 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے اعداد و شمار کے مطابق ملتان روڈ پر فضائی معیار انڈیکس 500 کی بلند ترین حد تک پہنچ گیا، جہاں پی ایم 2.5 کی مقدار 541.1 اور پی ایم 10 کی مقدار 1398.3 مائیکروگرام ریکارڈ کی گئی۔

سفاری پارک اور جی ٹی روڈ پر بھی انڈیکس 500 رہا، جبکہ کاہنہ نو میں 490، گلبرگ تھری میں 475 اور ایجرٹن روڈ پر 432 ریکارڈ کیا گیا۔

شاہدرہ اور ڈی ایچ اے فیز 6 میں فضائی معیار انڈیکس 392، برکی روڈ پر 390، پنجاب یونیورسٹی میں 373 اور واہگہ بارڈر پر 256 رہا۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی کی صورتحال سنگین ہے۔ ملتان میں انڈیکس 828 جبکہ گوجرانوالہ میں 565 ریکارڈ کیا گیا۔

انسداد اسموگ اقدامات کے باوجود لاہور اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔