ملک بھر میں بجلی کے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق اجلاس ہوا

November 11, 2026 · قومی
ملک بھر میں بجلی کے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں بجلی کے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس کے لیے اربوں ڈالر کے مالی وسائل حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کمپنیوں کے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر سمارٹ میٹرز لگانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔

حکام کو بتایا گیا کہ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سلسلے میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے تاکہ ملک بھر میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے مطلوبہ فنڈز کا انتظام کیا جاسکے۔