چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے نمایاں افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم
بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے مشن کی تکمیل میں مؤثر کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور ملازمین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے نمایاں افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم
اس موقع پر سارہ احمد نے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ادارہ جاتی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے والے ملازمین ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کی بنیاد ہیں۔ اس لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
سارہ احمد نے مزید کہا کہ بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے مشن کی تکمیل میں مؤثر کردار ادا کرنے والے تمام افسران اور ملازمین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔