روشم قتل کیس میں آئی جی سندھ کو نوٹس جاری
عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل نہ کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تفتیشی افسر کو کیوں تبدیل نہیں کیا گیا؟
November 11, 2026 · قومی
روشم قتل کیس میں آئی جی سندھ کو نوٹس جاری
کراچی: 15 سالہ حافظ قرآن روشم قتل کیس میں اہم پیش رفت، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو نوٹس جاری
کراچی: منگھوپیر میں قتل ہونے والے 15 سالہ حافظ قرآن روشم کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی کی سیشن عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ کو نوٹس جاری کردیے۔
عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل نہ کیے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود تفتیشی افسر کو کیوں تبدیل نہیں کیا گیا؟
عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ، ایس آئی او اور تفتیشی افسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔