ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، مذاکرات آگے بڑھانے کو تیار ہیں،مارکو روبیو

ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت کے لیے وسائل درکار ہیں

November 11, 2026 · بام دنیا
ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، مذاکرات آگے بڑھانے کو تیار ہیں،مارکو روبیو

ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، مذاکرات آگے بڑھانے کو تیار ہیں،مارکو روبیو

پیرس: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور امریکا تہران کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں آگے بڑھانے پر آمادہ ہے۔

پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت کے لیے وسائل درکار ہیں۔ امریکی معاشی پابندیوں کے ذریعے ان وسائل کو محدود کیا جاسکتا ہے، جس سے ایران کی ایسی سرگرمیوں پر اخراجات کم ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید بڑے فوجی آپریشنز کی ضرورت نہیں۔ اگر معاشی اقدامات کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں تو امریکا کو مزید فوجی کارروائی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

مارکو روبیو کے مطابق واشنگٹن ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کو تیار ہے، تاہم تہران کے موجودہ مطالبات حقیقت پسندانہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا توقع کرتا ہے کہ ایران اپنے مطالبات پر نظرثانی کرے گا۔ اگر تہران نے اپنے مؤقف میں لچک دکھائی تو واشنگٹن سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران پر معاشی دباؤ برقرار رکھے گا، تاہم تنازع کے سفارتی حل کے لیے مذاکرات کا دروازہ بھی کھلا رکھنا چاہتا ہے۔