حماد اظہر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی
حماد اظہر نے جیل سے وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
حماد اظہر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ حماد اظہر کے سینئر وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے معاون وکیل نے دلائل دینے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
حماد اظہر نے جیل سے وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر تین سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا، لہٰذا ضمانت پر رہائی دی جائے۔
دوسری جانب تفتیشی افسر کے مطابق حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہیں اور وہ تین سال تک 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری رہے۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے، جس کا نمبر 96/23 ہے۔ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔