گورنر خیبر پختونخوا کا پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار، حکام سے رپورٹ طلب
پولیس ٹیم پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔،فیصل کریم کنڈی
فائل فوٹو
پشاور: خیبر پختونخوا گورنر فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ میں جرائم پیشہ عناصر اور شدت پسندوں کے غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں کچھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کا حوالہ دیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔