ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
ایران کے معاملے کو بہت پہلے حل کرلیا جانا چاہیے تھا۔ امریکا 93 فیصد کامیابی پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ مکمل فتح حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے،امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان
ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں سابق فوجیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کو بہت پہلے حل کرلیا جانا چاہیے تھا۔ امریکا 93 فیصد کامیابی پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ مکمل فتح حاصل کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں تباہ ہونے والی ایرانی تنصیبات کی دوبارہ تعمیر میں تہران کو 25 سال لگ سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کو ایران میں مزید تباہی کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر مؤقف دہرایا کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور موجودہ تنازع کا آغاز واشنگٹن نے نہیں کیا۔
امریکی صدر کے اس بیان کو ایران کے خلاف جاری جنگ میں واشنگٹن کے سخت مؤقف اور مکمل کامیابی کے مطالبے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔