تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی، ٹنل نمبر 5 آمد و رفت کے لیے بند

اس مقصد کے لیے ہیوی واٹر پمپس کی مدد سے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے تاکہ خرابی دور کرنے کے اقدامات کیے جاسکیں

November 12, 2026 · قومی
تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی، ٹنل نمبر 5 آمد و رفت کے لیے بند

تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی، ٹنل نمبر 5 آمد و رفت کے لیے بند

 تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے، جبکہ پانی کے اخراج کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق ان ٹیک میں پیدا ہونے والے سوراخ کو بند کرنے کے لیے مرمتی کام کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہیوی واٹر پمپس کی مدد سے پاور ہاؤس سے پانی نکالا جا رہا ہے تاکہ خرابی دور کرنے کے اقدامات کیے جاسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کا اخراج روکنے کے لیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے بھاری حفاظتی گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس دوران کسی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے ٹنل میں آمد و رفت معطل کردی گئی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔