انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 138 رنز پر آؤٹ کردیا

پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے حریف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور 31.4 اوورز میں پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

November 12, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 138 رنز پر آؤٹ کردیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 138 رنز پر آؤٹ کردیا

انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش انڈر 19 کی پوری ٹیم کو صرف 138 رنز پر آؤٹ کردیا۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جارہے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے حریف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا اور 31.4 اوورز میں پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عبداللہ المعہی 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ رقیبول حسین نے 26 اور آل رفیع نے 20 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز پاکستانی بولنگ کے سامنے بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، حسنَین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے 139 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔