پاکستان انڈر 19 نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

حیان خان نے 72 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

November 12, 2026 · اسپورٹس
پاکستان انڈر 19 نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان انڈر 19 نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے عبداللہ المہی 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ رقیب الحسن نے 26 اور آل رفیع نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام نے 2 جبکہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان انڈر 19 نے 139 رنز کا ہدف صرف 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حیان خان نے 72 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عثمان خان 54 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عبدالقادر نے 8 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

پاکستان نے یہ مقابلہ 9 وکٹوں سے جیتا اور ہدف 169 گیندیں باقی رہتے حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔