پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

درخواست پر جسٹس علی ضیا باجوہ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے، جس میں نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

November 13, 2026 · قومی
پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس حوالے سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی۔

عثمان اکرم کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم نے اپنے شوہر کی نظر بندی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔