ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی اہلکار جاں بحق
مقامی نشریاتی اداروں کی جانب سے نشر کی گئی فوٹیج میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اور شعلے اٹھتے دکھائی دیے۔
November 13, 2026 · بام دنیا
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی اہلکار جاں بحق
ترکیہ کے مشرقی صوبے مالاتیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق حادثہ جمعرات کے روز پیش آیا، تاہم ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں، پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
مقامی نشریاتی اداروں کی جانب سے نشر کی گئی فوٹیج میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دھواں اور شعلے اٹھتے دکھائی دیے۔
ترک حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔