انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے
ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
November 13, 2026 · اسپورٹس
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے
عمان میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
سیمی فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے حمزہ یوسف کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔ اب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ٹائٹل کے لیے مقابلہ ہوگا۔